فصلوں میں لگے پتلے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کسان کی جان لے گئی

فصلوں میں لگے پتلے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کسان کی جان لے گئی
فصلوں میں لگے پتلے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کسان کی جان لے گئی

  

بیونس آئرس (نیوز ڈیسک) ارجنٹینا میں تنہائی کا شکار ایک ادھیڑ عمر شخص پرندوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے استعمال ہونے والے پتلے کے ساتھ شرمناک فعل کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

عام طور پر اپریل فول بننے والوں کو نقصان اٹھانا پڑتاہےلیکن یہ خاتون زیرومیٹر BMWگاڑی جیت گئی

58 سالہ شخص کی لاش ہوزے البرٹو کے علاقے میں ملی ہے جہاں ہمسایوں نے اس کے گھر سے بدبو آنے پر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس جب گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو انہیں ادھیڑ عمر شخص برہنہ حالت میں پڑا ملا اور اس کے ساتھ ہی ایک پتلا پڑا تھا جسے اس نے زنانہ کپڑے پہنائے تھے اور میک اپ کرکے خاتون کی شکل دینے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دراصل یہ پرندوں کو ڈرانے والا باگڑ بلا تھا جسے اس شخص نے اپنے جذبات کی تسکین کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی تھی لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس عمل کے دوران ہی ہلاک ہوگیا۔

 مقامی پراسیکیوٹر کے نمائندہ رڈالفو مورے کاکہنا ہے کہ جب وہ گھر میں داخل ہوئے تو انہیں صحن میں پڑے دو جسم نظر آئے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ ان میں سے ایک مرد اور دوسرا پتلا تھا۔ ادھیڑ عمر شخص کے تنہا رہنے کی وجہ سے طویل عرصے تک کسی کو اس کی موت کی خبر نہ ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کی بعد معلوم ہوسکیں گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس