گھر کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے آسان ترین قدرتی ٹوٹکہ

گھر کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے آسان ترین قدرتی ٹوٹکہ
گھر کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے آسان ترین قدرتی ٹوٹکہ

  

لندن(نیوزڈیسک)چینٹیوںکو مارنے کے لئے بازار سے بآسانی ادویات مل جاتی ہیںلیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیںجنہیں کیڑے مکوڑے مارنے سے ڈر لگتا ہے یا وہ اپنے گھر کے ماحول کو زہریلی ادویات سے آلودہ نہیں کرا چاہتے، وہ چا ہتے ہیں کہ کیڑوں کو گھر سے مارنے کی بجائے بھگا دیا جائے یا ایسی چیزیں کی جائیں جن سے یہ کیڑے گھر میں نہ آئیں۔آئیے آپ کو اس کے لئے کچھ آسان طریقے بتاتے ہیں۔

قریب سے دیکھیں تو آئن سٹائن دور سے دیکھیں تو مارلن منرو،وہ تصویر جس نے تہلکہ مچا دیا،دلچسپ حقیقت جانئے

*کوشش کریں کہ اپنے باورچی خانے اور کمروں کی جانب آنے والے کھڑکیوں اور دروازوں کے اندر کے سوراخوں کو بند کردیا جائے اور دیوار میں کوئی ایسی جگہ نہ رہے جہاں سے یہ اندر آسکیں۔

*اپنے باورچی خانے اور کمروں کو ہمیشہ صاف رکھیں اور وہاں کبھی بھی کھانے پینے اور میٹھی چیزیں نہ پڑی رہنے دیں ۔ یہ تمام اشیاءچینٹیوں کو بہت پسند ہوتی ہیں اور وہ ان کی تلاش میں نکلتی ہیں اورجہاں انہیں یہ نظر آئے پہنچ جاتی ہیں۔

*اپنے باورچی خانے،کمروں ،صحن، بالکونی وغیرہ میں پانی مت کھڑا رہنے دیں۔

*اگر آپ کو کہیں چیونٹیاںنظر آئیں تو دار چینی کوکھول کر اسے وہاں ڈال دیں۔چند ہی منٹوںمیںکیڑیاں بھاگ جائیں گی۔

*اگر آپ چاہیں تو نمک اور لیموں کو ملا کر متاثرہ جگہ چھڑک دیں۔اس سے بھی چیونٹیاں بھاگ جائیں گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس