ہنڈا برطانیہ میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی

ہنڈا برطانیہ میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی

جاپانی کمپنی ہنڈا نے برطانیہ میں مزید 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ ہنڈا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سرمایہ کاری کا مقصد برطانیہ کے مغربی علاقہ میں واقع سونڈن پلانٹ کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے جہاں زیادہ تر فائیو ڈور سوک کمپیکٹ ماڈل کی گاڑیاں تیار کی جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ محض ایک سال قبل ہنڈا نے اپنی اس فیکٹری میں کام کرنے والے 340 ملازمین کو فارغ کر دیا تھا۔

مزید : ایڈیشن 2