تیل و گیس کی تلاش میں اربوں کی سرمایہ کاری

تیل و گیس کی تلاش میں اربوں کی سرمایہ کاری

ملک میں گذشتہ پانچ سال کے دوران تیل و گیس کے شعبہ میں مختلف کمپنیوں نے 910 ارب 72 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق اس عرصہ میں مجموعی طور پر 373 کنوؤں کی کھدائی کی گئی۔ ملک میں اس وقت تیل و گیس کے شعبہ میں 30 کمپنیاں کام کر رہی ہیں جن میں 12 مقامی اور 18 غیر ملکی کمپنیاں ہیں۔ 2002ء سے 2010ء کے درمیان 28 کمپنیوں کو تیل و گیس کی تلاش کیلئے لائسنس جاری کئے گئے۔

مزید : ایڈیشن 2