تاجکستان سے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی درآمدکی جائیگی

تاجکستان سے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی درآمدکی جائیگی

تاجکستان سے بجلی کی درآمدکے معاہدے پر دستخط آئندہ ماہ ہوں گے۔ تاجکستان پاکستان کو سال 2018ء کے اختتام تک ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔’ کاسا ‘1000 منصوبے کے لئے اپریل میں معاہدے پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔ تاجکستان پاکستان کو براستہ افغانستان ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔ عالمی بینک کی جانب سے 2014ء میں ’کاسا ‘منصوبے کی منظوری دی گئی تھی۔ پاکستانی حکام کے مطابق منصوبے کی مجموعی لاگت ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ہے جس میں پاکستان 30 کروڑ ڈالر سے ٹرانسمیشن لائن اور کنورٹر اسٹیشن تعمیر کرے گا۔

مزید : ایڈیشن 2