چین 15سو میٹرک ٹن چاول خریدے گا

چین 15سو میٹرک ٹن چاول خریدے گا

چین نے پاکستان سے پندرہ سو میٹرک ٹن چاول خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق چاول کی خریداری کا معاہدہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کی گرین ایسوسی ایشن کے دس رکنی وفد نے کراچی میں رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس کے دوران کیا۔ چینی وفد نے کراچی میں چاول پروسیسنگ یونٹ کا دورہ کیا اور سہولیات پر تسلی کا اظہار کیا۔

مزید : ایڈیشن 2