خشک دودھ کی قیمت کم نہ ہوسکی

خشک دودھ کی قیمت کم نہ ہوسکی

عالمی منڈی میں تین ماہ کے دوران خشک دودھ کی قیمتوں میں 1700ڈالر فی ٹن کمی کے باوجود پاکستان میں اس کمی کو صارفین تک منتقل نہیں کیا گیا ۔ایک رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خشک دودھ کی فی ٹن قیمت تین ماہ کے دوران 4ہزار ڈالر سے گر کر 23سو ڈالر ہو چکی ہے تاہم پاکستانی صارفین تک عالمی مارکیٹ میں دودھ کی قیمت کم ہونے کا فائدہ منتقل نہیں کیا گیا ۔ ملک میں دودھ کی قیمتیں اکتوبر میں بڑھائی گئی تھیں اور مقامی صارف اسی قیمت پر دودھ خریدنے پر مجبور ہیں ۔

مزید : ایڈیشن 2