سونم کپور چھاتی کے کینسر کے بارے میں شعور بیدار کرینگی
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور چھاتی کے کینسر کے بارے میں شعور بیدار کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سونم کپور چھاتی کے سرطان کی مہم کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ وہ اوگان کینسر فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر تاج محل ہوٹل میں چھاتی کے کینسر کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی مہم میں حصہ لیں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں بڑی خوشی ہے کہ وہ چھاتی کے سرطان کی مہم کا حصہ ہیں اور لوگوں میں اس بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں ہی کینسر کی تشخیص اور بروقت علاج ہی اس موذی مرض سے چھٹکارا پانے کا واحد ذریعہ ہے۔