راکیش اوم پرکاش نے ’’مرزیا‘‘ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی شروع کر دی

راکیش اوم پرکاش نے ’’مرزیا‘‘ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی شروع کر دی

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ فلمساز راکیش اوم پرکاش نے اپنی نئی فلم ’’مرزیا‘‘ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مرزیا لو سٹوری پر مبنی ہے جس میں ہرشیور دھان کپور اور سیامی کھیر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ گذشتہ رات اس کے ایکشن مناظر عکسبند کئے گئے جس میں کئی بین الاقوامی تکنیکی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔ فلمساز نے کہا کہ ایکشن سٹنٹ کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ فلمایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ماہرین کی خدمات اس لئے حاصل کی گئیں تاکہ فلم کو شائقین کے سامنے اچھے انداز میں پیش کیا جا سکے۔

مزید : کلچر