پاکستان میں کام کی خاطر تین بالی ووڈ فلموں کی پیشکش مستردکردی‘ علی ظفر

پاکستان میں کام کی خاطر تین بالی ووڈ فلموں کی پیشکش مستردکردی‘ علی ظفر
پاکستان میں کام کی خاطر تین بالی ووڈ فلموں کی پیشکش مستردکردی‘ علی ظفر

  

لاہور( فلم رپورٹر) پاکستان کے گلوکار و اداکارعلی ظفرنے پاکستان میں کام کرنے کی خاطر بالی ووڈ کی تین فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کو مستردکردیا ہے۔حال ہی میں دورہ بھارت کے دوران انہیں بالی ووڈ کے معروف فلمساز اداروں کی جانب سے اہم کرداروں میں کام کے لیے رابطہ کیا گیا تھا لیکن علی ظفر نے پاکستان میں اپنی پہلی فلم کے حوالے سے مصروفیت کے باعث تین بڑی فلموں کی آفر کو ٹھکرا دیا ہے۔علی ظفرنے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے آغاز پر ہی اس بات کا اعلان باقاعدہ پریس بریفنگ میں کرچکا ہوں کہ میں اس سال پاکستان میں کام کرونگا اوراپنی فلم بناؤں گا۔ اس کے لیے میں نے بہت سے نوجوان رائٹرز سے اسکرپٹ بھی حاصل کیے تھے اوراب میں نے اپنی فلم کی تمام ترکاغذی کارروائی مکمل کرلی ہے، میں نے اپنا فوکس اس وقت پاکستان میں اپنی فلم پرمرکوز کر رکھا ہے۔

مزید : کلچر