مردوں اور خواتین میں امتیاز پیدا نہیں کرنا چاہیے،کنگنا راناوت

مردوں اور خواتین میں امتیاز پیدا نہیں کرنا چاہیے،کنگنا راناوت
مردوں اور خواتین میں امتیاز پیدا نہیں کرنا چاہیے،کنگنا راناوت

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ کنگناراناوت نے کہا ہے کہ مردوں اور خواتین میں امتیاز پیدا نہیں کرنا چاہیے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات کنگنا راناوت نے بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون کے خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش والے تازہ ویڈیو پر اپنا ردعمل ظاہر کر تے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کا مطلب یہ نہیں کہ مردوں میں کسی طرح کا کمپلکس پیدا کیا جائے اور پھر مردوں کو بااختیار بنانے کے لیے مزید 20 سال لگایا جائے۔تاہم انھوں ایسی کسی بھی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں کو ایک روح ایک قالب کے طور پر، انسان کے طور پر ہونا چاہیے۔انھوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انھوں نے ویڈیو ’مائی چوائس‘ نہیں دیکھی ہے تاہم انھیں اس بات پر خوشی ہے کہ لوگ اپنے طور پر تعاون کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کنگنا ان دونوں میں اپنی نئی فلم ’تنو ویڈز منو ریٹرنز‘ کے پروموشن میں مشغول ہیں۔

مزید : کلچر