پاکستانی کیمونٹی میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے حوالے سے منڈ کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد

پاکستانی کیمونٹی میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے حوالے سے منڈ کے زیر اہتمام ...

لندن (بیورورپورٹ )پاکستانی ومسلم کیمونٹی کو اپنے ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے حوالے سے منڈ کے زیر اہتمام مانچسٹر کے مقامی ہال میں خصوصی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وزیر خارجہ بیرونس سعیدہ وارثی ‘ رکن یورپی پارلیمنٹ ممبر محمد افضل ‘ سابق پارلیمنٹ ممبر کیٹ گرین ‘ رکن یورپین پارلیمنٹ جولی وارڈ ‘ یاسر قاضی ‘ مولانا عیسی ‘ شہزاد امین ‘ ڈاکٹر صائمہ اقبال ‘ ڈاکٹر ظل ہما غوری ‘ کونسلر رب نواز ‘ سالیسٹر جواد امین ڈار ‘ سالیسٹر سجاد امین ‘ بیرسٹر شازیہ علوی ‘ وقار ملک ‘ چوہدری محمد افضل ‘ چوہدری محمد طاہر ‘ محمد صدیق ‘ ظہیر احسان ‘ کونسلر حامد علی ‘ محمد بشیر ایم ای پی ‘ مریم واسطی ‘ مشتاق طفیل ‘ بلال غفور ‘ افتخار احمد ‘ غلام عباس ‘ عمران صفدر‘ نصر اقبال چوہدری ‘ ڈاکٹر شمیلہ ذو الفقار ‘ سمیت سیاسی ‘ سماجی کاروباری شخصیات اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی اس موقع پر مقررین نے پاکستانی کیمونٹی پر زور دیا کہ وہ ووٹ کی طاقت سے جمہوری عمل کا زیادہ سے زیادہ حصہ بن کر برطانوی معاشرہ میں اپنی جگہ بنائیں تاکہ کیمونٹی کے مسائل کو ٹھوس بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔

مزید : عالمی منظر