ترکی میں فٹبال ٹیم کی بس پر حملہ، ڈرائیور زخمی، کھلاڑی محفوظ رہے

ترکی میں فٹبال ٹیم کی بس پر حملہ، ڈرائیور زخمی، کھلاڑی محفوظ رہے

انقرہ (این این آئی) انقرہ میں فٹبال کلب فینر باس ٹیم کی بس پر حملے کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ کھلاڑی محفوظ رہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس پر فائرنگ کا واقعہ تربزون شہر کی سڑک پر اس وقت پیش آیا جب ترک فٹبال کلب فینر باس کی ٹیم ساحلی شہر رائز میں میچ جیتنے کے بعد استنبول واپس آرہی تھی۔ کلب کے نائب صدر نے بتایا کہ حملہ آوروں نے بس پر متعدد گولیاں برسائیں تاہم تمام کھلاڑی محفوظ رہے، فائرنگ سے زخمی ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوگان نے تربزون شہر کے گورنر کو فون کرکے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ ترک فٹبال فیڈریشن نے اپنے ایک بیان میں واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر