عراق :داعش کی جانب سے تاریخی مقامات کو مسمار کئے جانے کا سلسلہ جاری

عراق :داعش کی جانب سے تاریخی مقامات کو مسمار کئے جانے کا سلسلہ جاری

بغداد (این این آئی) داعش کی جانب سے عراق کے تاریخی مقامات کو مسمار کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے عراق کے قدیم شہر ہترہ کو مسمار کردیا ہے۔داعش کی جانب سے جاری ویڈیو میں شدت پسندوں کو عراق کے آثار قدیمہ کے مشہور شہر ہترہ کی دیواروں کو ہتھوڑے مار کر جبکہ نایاب مجسموں کو رائفل سے نشانہ بنا کر تباہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی باشندوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شدت پسندوں نے ہترہ کے یونیسکو کے عالمی ورثے کے مقام کو مسمار کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گروہ نے دیگر کچھ نایاب چیزیں بلیک مارکیٹ میں بیچیں ہیں جس کا مقصد اس کے ظالمانہ عزائم کے فروغ کیلئے رقوم اکٹھی کرنا ہے۔ یونیسکو کے عالمی ورثے سے متعلق ویب سائٹ ہترہ کے آثار کو یکم اور دوئم صدی عیسوی کے دور کی یادگار بتایا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر