شہزادہ ہیری نے اسپٹ فائر اڑا کر معذور فوجیوں کیلئے اسکالر شپ لانچ کردی

شہزادہ ہیری نے اسپٹ فائر اڑا کر معذور فوجیوں کیلئے اسکالر شپ لانچ کردی

لندن (این این آئی) برطانوی شہزادہ ہیری نے اسپٹ فائر اڑا کر معذور فوجیوں کیلئے سکالر شپ لانچ کردی ہے۔ خطروں کے کھلاڑی برطانوی شہزادہ ہیری نے جنوبی انگلینڈ کی کاونٹیز گڈوڈ سے ایسل آف وائٹ تک اسپٹ فائر اڑایا۔ شہزادہ ہیری کے خیراتی ادارے کی جانب سے جاری یہ ویڈیو پچھلے سال فروری کی ہے لیکن یہ ویڈیو اسپٹ فائر سکالر شپ حاصل کرنیوالے دو معذور فوجیوں کی شہزادہ ہیری سے ملاقات کے موقع پر جاری کی گئی ہے جس میں شہزادہ ہیری اسپٹ فائر پر مسکراتے ہوئے اسے تندو تیز ہواؤں میں اڑ رہے ہیں۔ پرنس ہیری کا کہنا تھا کہ پہلی بار اسپٹ فائر سے لینڈنگ کا تجربہ بہت اچھا رہا۔

مزید : عالمی منظر