ایران پر پابندیوں کے خاتمے سے اقتصادی تعاون میں فروغ آئے گا،ر و س

ایران پر پابندیوں کے خاتمے سے اقتصادی تعاون میں فروغ آئے گا،ر و س

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (اے پی پی)ر و س نے کہاہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے سے ایران اور روس کے اقتصادی تعاون میں فروغ آئے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق روس کی وزارت اقتصادی ترقی نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ایران پرعائد پابندیوں کے خاتمے سے ایران اور روس کے اقتصادی تعلقات میں فروغ آئے گا، ایران اور روس کے تجارتی لین دین میں اضافہ ہوگا اور دو طرفہ اقتصادی تعاون پر مثبت اثرات مرّتب ہوں گے ۔
وزارت خانہ کے بیان میں کہاگیاہے کہ روس نے تمام میدانوں میں ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے بالخصوص انرجی کے شعبے میں تعاون میں فروغ لانے کے منصوبے، بنارکھے ہیں۔ ادھر جرمنی کی تجارتی یونین نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اب جبکہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ میں مفاہمت ہوچکی ہے، ایران پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں

مزید :

عالمی منظر -