پی سی بی کا کھلا ڑیوں کے ساتھ کنٹر یکٹ 1سال کر نیکا فیصلہ

پی سی بی کا کھلا ڑیوں کے ساتھ کنٹر یکٹ 1سال کر نیکا فیصلہ

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے تین ماہ کا کنٹریکٹ ٹھکرانے کے بعد اب بورڈ نے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے قبل ورلڈ کپ کے دوران بورڈ نے کھلاڑیوں سے سنٹرل کنٹریکٹ کے لئے تین ماہ کی مدت رکھی تھی جس پر کھلاڑیوں نے احتجاج کیا تھا اور اس پر دستخط نہیں کئے تھے جس کے بعد اب کرکٹ بورڈ معاہدہ ایک سال تک کرنے پر مجبور ہوگیا ہے تفصیل کے مطابق ورلڈ کپ کے بعد کئی کھلاڑیو ں نے ریٹائر ہوجانا تھا اس لئے بورڈ نے تین ماہ تک معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس پر بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا تھا اور کھلاڑیوں نے بورڈ کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے معاہدہ پر دستخط نہیں کئے تھے ان کا مطالبہ تھا کہ ان کے کنٹریکٹ کم از کم ایک سال تک کیا جائے ذرائع کے مطابق بورڈ حکام دورہ بنگلہ دیش سے قبل کھلاڑیوں سے اب ایک سال کے معاہدہ پر دستخط کروانا چاہتا ہے اور نئے معاہدوں میں معاوضوں کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کپتان سمیت کئی نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی