قومی جونیئر ڈیوس کپ ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوگئی
اسلام آباد (اے پی پی) قومی جونیئر ٹینس ٹیم ایشیا اوشنیا جونیئر ڈیوس کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے آسٹریلیا روانہ ہوگئی۔ کوالیفائنگ راؤنڈ 8 اپریل سے آسٹریلیا کے شہر شیپارٹن میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چار رکنی قومی ٹیم عاصم شفیق کی قیادت میں کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کرے گی۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں مزمل مرتضی، محمد رضا سوانی اور نوفل کلیم شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ٹورنامنٹ میں سولہ ممالک کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔
جبکہ چار ٹاپ ٹیمیں ورلڈ گروپ کیلئے کوالیفائی کریں گی جو رواں سال کے آخر میں کھیلا جائے گا۔