کراچی میں امن چاہیے

کراچی میں امن چاہیے

مکرمی! کراچی میں امن و امان کی صورت حال کافی عرصہ سے خراب چلی آ رہی تھی، سٹریٹ کرائمز کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری عروج پر تھی۔ کراچی کے رہنے والے اس صورت حال سے کافی پریشان تھے۔ خصوصاً تاجر برادری کو کراچی سے دوسرے شہروں میں اپنا کاروبار منتقل کرنے کا سوچ رہی تھی۔ ایسی صورت حال کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا اور سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بلا تفریق دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن شروع کیا۔ آئین و قانون کو نہ ماننے والے کا تعلق کسی جماعت سے بھی ہو تو انہیں لازمی طور پر قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ حکومت کو کسی دباؤ میں آئے بغیر کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، تاکہ کراچی میں امن قائم ہو سکے اور کراچی میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔ تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے ایک طرف لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا تو دوسری طرف پاکستان کی ٹیکس آمدن میں بھی اضافہ ہو گا اور شہری سکھ کا سانس لیں گے۔

(محمد ضیاء آفتاب، نیوگارڈن ٹاؤن لاہور)

مزید : اداریہ