ایشیا اوشنیا جونیئر ڈیوس کپ کوالیفائنگ راؤنڈ 8 اپریل سے شروع ہوگا
میلبورن( نیٹ نیوز) ایشیا اوشنیا جونیئر ڈیوس کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز 8 اپریل سے آسٹریلیا میں ہو گا۔ پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں دکھائی دے گی۔ پاکستان نے گزشتہ ماہ ملائیشیا میں منعقدہ کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میں پہنچ کر آسٹریلیا میں شیڈول راؤنڈ میں شرکت کا حق حاصل کیا تھا۔ مزمل مرتضی، محمد رضا سوانی اور نوفل کلیم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں براہ راست شرکت کرنے والے ممالک میں میزبان آسٹریلیا، چین، بھارت، چائنیزتائپے، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، جاپان، کوریا، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ازبکستان شامل ہیں۔ اس راؤنڈ سے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی چاروں ٹیمیں ورلڈ گروپ میں جگہ بنا لیں گی۔