ایشین جوڈو چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان 16 اپریل کو ہوگا

ایشین جوڈو چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان 16 اپریل کو ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) سینئر جوڈو چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 16 اپریل کو ہوگا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ 11سے 15مئی تک کویت میں کھیلی جائے گی جس کیلئے 7مرد اور 5خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب 16اپریل کو کیا جائے گا۔ قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی