عالمی ٹیبل ٹینس ڈے ماسٹرکپ ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

عالمی ٹیبل ٹینس ڈے ماسٹرکپ ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان ٹیبل فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی ٹیبل ٹینس ڈے ماسٹرکپ ٹورنامنٹ آج پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔آرگنائزنگ سیکرٹری شاہد بلوچ نے بتایا کہ انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی ہدایت پر6 اپریل کو عالمی ٹیبل فیڈریشن ڈے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اس سلسلہ میں اسلام آباد ، پشاور اور کراچی میں ٹورنامنٹس منعقد ہونگے،اسلام آباد میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ٹاپ 32مرد اور 16 خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی