آئی سی سی کی صدارت کیلئے تین آپشنز سامنے آگئے

آئی سی سی کی صدارت کیلئے تین آپشنز سامنے آگئے

دبئی( نیٹ نیوز)انٹرنیشنل کر کٹ کونسل کی صدارت کیلئے تین آپشنز سامنے آگئے، بنگلہ دیش مستعفی ہونیوالے مصطفی کمال کی جگہ نیا امیدوار نامزد کرے یا چیئرمین سری نواسن ہی دہری ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں، پاکستان کے نجم سیٹھی کو بھی قبل از وقت صدر بننے کا موقع مل سکتا ہے، حتمی فیصلہ 15 اپریل سے شروع ہونے والے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مستعفیٰ کمال ورلڈ کپ ٹرافی فاتح سائیڈ کو پیش کرنے کا موقع نہ ملنے پر بطور احتجاج آئی سی سی کی صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے،ان کے عہدے کی مدت جون کے آخر میں ختم ہونا تھی۔ اب ان کی جگہ نئے صدر کیلیے تینآپشنز سامنے آئے جن پر رواں ماہ 15 اور 16 تاریخ کو دبئی میں ہونیوالے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں غور کیا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی