آئی پی ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل ہوگی

آئی پی ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل ہوگی

کولکتہ ( نیٹ نیوز)انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل کولکتہ میں ہو گی جس میں بالی ووڈ ستارے ہریتھک روشن، شاہد کپور اور انوشکا شرما اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ آئی پی ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا باضابطہ طور پر آغاز 8 اپریل سے ہو گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق بالی ووڈ ہیرو سیف علی خان افتتاحی تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ہریتھک روشن، شاہد کپور اور اداکارا انوشکا شرما اپنی پرفارمنس سے ناظرین کو تفریح مہیا کریں گی۔ اس موقع پر آئی پی ایل میں شریک تمام آٹھ ٹیموں کے کپتانوں سمیت کھلاڑی، بی سی سی آئی اور آئی پی ایل گورننگ کونسل کے اعلی عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی