قومی سائیکلنگ کوچ بحرین میں تربیت حاصل کریں گے

قومی سائیکلنگ کوچ بحرین میں تربیت حاصل کریں گے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے روڈ سائیکلنگ کوچنگ پروگرام میں قومی کوچ کو بحرین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق روڈ سائیکلنگ کوچنگ پروگرام ورلڈ سائیکلنگ فیڈریشن کے تعاون سے بحرین میں ہوگا ۔

جس میں پاکستان کا ایک کوچ شرکت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوچنگ پروگرام آئندہ ماہ مئی میں شروع ہوگا جو 12دن تک جاری رہے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی