ڈچ فٹبال لیگ ، بائرن میونخ اوربی ایس وی اینڈوون کامیاب

ڈچ فٹبال لیگ ، بائرن میونخ اوربی ایس وی اینڈوون کامیاب

میونخ/ایمسٹرڈیم ( نیٹ نیوز) جرمن بنڈس لیگا اور ڈچ فٹ بال لیگ میں بائرن میونخ اوربی ایس وی اینڈوون نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ جرمنی کی ریاست وولفس برگ میں جاری بنڈس لیگا پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن بائرن میونخ اوربوروسیاڈورٹمنڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا آغاز کیا بائرن میونخ کی طرف سے روبرٹ لیونڈوسکی نے 36ویں منٹ میں گول سکور کرکے برتری حاصل کرلی جو کہ میچ کے آخر تک قائم رہی۔ دوسری طرف ڈچ فٹبال لیگ میں بی ایس وی اینڈوون کی ٹیم نے ایف سی ٹوئنٹی کو 5-0 سے شکست دے کر گروپ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔ میچ کے 29ویں منٹ میں پہلا گول لیوک ڈی جون نے کیا جس کے بعد بی ایس وی اینڈوون کے کھلاڑیوں نے تابڑ توڑ حملے کرکے پانچ گول کرڈالے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی