ایکواٹک چیمپئن شپ، ایرانی تیراک مہدی انصاری نے گولڈ میڈل جیت لیا

ایکواٹک چیمپئن شپ، ایرانی تیراک مہدی انصاری نے گولڈ میڈل جیت لیا

دبئی ( نیٹ نیوز) دبئی انٹرنیشنل ایکواٹک چیمپئن شپ 2015 ، ایران کے مہدی انصاری نے 50 میٹر بٹرفلائی ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری چیمپئن شپ میں ایرانی تیراک مہدی انصاری نے 50 میٹر بٹرفلائی فائنل مقابلے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 25.32 سیکنڈ میں طے کیا۔ واضح رہے کہ وہ اس سے قبل 50 میٹر فری سٹائل ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی