اگر سپیکر نے تحریک انصاف کے استعفیٰ منظور نہیں کیا تو اس میں پارٹی کا کوئی قصور نہیں : عائشہ گلالئی

اگر سپیکر نے تحریک انصاف کے استعفیٰ منظور نہیں کیا تو اس میں پارٹی کا کوئی ...
اگر سپیکر نے تحریک انصاف کے استعفیٰ منظور نہیں کیا تو اس میں پارٹی کا کوئی قصور نہیں : عائشہ گلالئی

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءعائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کی جانب سے تمام اراکین کے استعفیٰ سپیکرز کو بھجوا دیے گئے تھے لیکن اگر ان کے استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا تو اس میں ان کا یا ان کی جماعت کا کوئی قصور نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنماءکا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو اسمبلی جانے سے پہلے معافی مانگنی چاہیئے ۔انہوں نے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معافی تحریک انصاف کو نہیں بلکہ اے این پی کو مانگنی چاہیئے کہ انہوں نے تحریک انصاف پر الزامات لگائے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں دیے گئے دھرنے سے متعلق عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ دھرنوں میں جتنی باتیں کیں ان کا تعلق ذاتیات سے نہیں تھا بلکہ وہ تمام باتیں سکینڈلز پر مبنی تھیں۔ان کی جانب سے بتایا گیا کہ تحریک انصاف دھرنوں کے دوران جوڈیشل کمیشن بنوانا چاہتی تھی لیکن آرمی پبلک سکول پر حملے کے باعث دھرنا ختم کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین کی قیادت عمران خان کریں گے

مزید : اسلام آباد