پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی ، کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 16 ملزمان گرفتار

پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی ، کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 16 ملزمان ...
پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی ، کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 16 ملزمان گرفتار

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 16 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے رینجرز اور پولیس نے کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے بارودی مواد اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے اور ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری سمیت متعدد جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔پولیس اور رینجرز نے ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

پی آئی کا طیارہ 134محصورین کو لیکر وطن واپس پہنچ گیا

مزید : کراچی