حکومت سیاحت پر خصوصی توجہ دیکرمعیشت کو سنبھالا دے سکتی ہے‘ سی ای او کوتھم

حکومت سیاحت پر خصوصی توجہ دیکرمعیشت کو سنبھالا دے سکتی ہے‘ سی ای او کوتھم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( این این آئی)کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسراحمد شفیق نے کہا ہے کہ حکومت سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کر کے ملکی معیشت کو سنبھالا دے سکتی ہے ،پہلے مرحلے میں پاکستان کی سیاحت کو مقامی اور علاقائی سطح پر جبکہ دوسرے مرحلے میں بین الاقوامی سطح پر روشنا س کرانے کیلئے کاوشیں کی جائیں۔ گزشتہ روز سیاحت کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد شفیق نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو صرف کاغذوں میں ترجیح حاصل ہے جبکہ عملی طور پر اسکی ترقی اور فروغ کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک اپنی قومی مجموعی پیداوار کا ایک بڑا حصہ سیاحت کے شعبے سے حاصل کر رہے ہیں اور پاکستان کا شمار بھی دنیا کے ان ممالک میں ہوتا جہاں اس شعبے پر توجہ دے کر کسی بھی دوسرے شعبے کی نسبت زیادہ آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے۔ احمد شفیق نے مزید کہا کہ حکومت سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کر کے ملکی معیشت کو سنبھالا دے سکتی ہے۔ اسکے علاوہ نہ صرف دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ براہ راست غیر ملکی زر مبادلہ آئے گا اورمقامی سطح پر بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے تجویز دی کہ حکومت اس شعبے کی ترقی کے لئے مرحلہ وار آگے بڑھے ، پہلے مرحلے میں پاکستانی سیاحت کو مقامی اور علاقائی سطح پر روشناس کرانے کے لئے اقدامات کئے جائیں جسکے بعد اس کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور اسے بین الاقوامی دنیا میں روشناس کرایا جائے ۔

مزید :

کامرس -