نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری 12اپریل کو ہوگی

نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری 12اپریل ...

 لاہور(پ ۔ر) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری12 اپریل کو جامعہ نعیمیہ میں ہوگی۔تقریب کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی جبکہ مفتی انور القادری بطو ر مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ راغب حسین نعیمی نومنتخب عہدیداران سے حلف لیں گے۔ترجمان نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق حلف اٹھانے والوں میں پروفیسر لیاقت علی صدیقی،پیرسیدشہباز ا حمدسیفی ،قاری محمدامیرقادری،مفتی ذیشان علی صابری،مولانا محمدفداحسین قادری،حافظ سفارش علی گجر،عبدالقیوم نعیمی،حافظ محمدسلیم نعیمی،مولاناحفیظ اللہ شاہ،مفتی احمدسعیدطفیل ،مفتی گلزار احمد نعیمی،مولانامحمد مختاراحمدحبیبی،مولانامحمدسہیل اکرم،قاری محمد زکریانعیمی اورخواجہ محمداشرف شامل ہیں۔   تقریب میں نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی ذمہ داران ،کارکنان اورجامعہ نعیمیہ کے اساتذہ و طلباء شرکت کرینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4