پنجاب یونیورسٹی کتاب میلے میں کتب کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم

پنجاب یونیورسٹی کتاب میلے میں کتب کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم

لاہور ( خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاکستان کے سب سے بڑے کتاب میلے میں کتب کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ تین روز میں ایک لاکھ 67 ہزار سے زائد کتب فروخت ہوگئیں۔ کتاب میلے کے پہلے روز 45 ہزار،دوسرے روز 55 ہزار اور تیسرے روز 67 ہزار سے زائد کتب فروخت ہوئیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے اس عظیم الشان کامیابی پر مختلف انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان اور ٹیم ممبران کو مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ کتب کی اتنی بڑی تعداد میں فروخت ہونے نے ثابت کیا ہے کہ اگر مناسب اقدامات کئے جائیں اور سستی کتب فراہم کی جائیں تو معاشرے میں مطالعے کی عادات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4