تھانہ مانگا منڈی پولیس کی ناکوں پر شہریوں سے بدتمیزی معمول

تھانہ مانگا منڈی پولیس کی ناکوں پر شہریوں سے بدتمیزی معمول

 مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) تھانہ مانگا منڈی پولیس کے اہلکار ناکے لگا کر ڈاکوؤں کی طرح دن رات شہریوں کو لوٹ رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہے نذرانہ وصول کرنے کے علاوہ کئی مسافر شہریوں سے بدتمیزی بھی کرتے ہیں تھانہ مانگا منڈی پولیس کے اہلکار موٹر سائیکل پر سوار ہوکر 3یا 4کی ٹولیوں میں سوار ہوکر موٹر وے ملتان روڈ پر شامکے بھٹیاں ،ہنڈا فیکٹری ،سوئی گیس کے قریب رائے ونڈ روڈ پر بھی 3یا 4کی ٹولیوں میں سوار ہوکر علی عمران رائس ملز کے قریب علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کے بہانے موٹر سائیکل پر سوار ہوکرموٹر سائیکل سواروں اور کا سواروں کو روک کر چینکنگ کرنے کے بہانے موٹر سائیکل سوار سے 100روپیہ سے لیکر 300روپیہ تک جگا وصول کرتے ہیں نہ دینے والے والوں کو کئی کئی گھنٹے ذلیل وخوار کر کے تھانہ میں بند کرنے کی دھمکی دِے کر تھانے کے قریب جاکر نذرازنہ وصول کرکے چھوڑ دیتے ہیں مقامی اخبار نویسوں نے عوامی شکایت پر اہلکاروں سے پوچھا کہ آپ ایسا کیوں کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہم ناکے سی سی پی او لاہور کے حکم پر لگاتے ہیں اور خرچ پانی لینا ہمارا حق بنتا ہیں کیوں کہ محکمہ پولیس گشت کرنے کیلئے ہمیں موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوا کر نہیں دیتے ہم نے موٹر سائیکل کے پٹرول کا خرچ عوام سے ہی وصول کرنے ہیں شہریوں میں ملک طارق،نور احمد،محمد انور،محمداعظم ،محمد عمران نے سی سی پی او لاہور سے مطالبہ کیا ہیں کہ شہریوں کو تنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری طور پر نوٹس لیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4