مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عوام کو مایوس کیا،سعدیہ سہیل

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عوام کو مایوس کیا،سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں زیادہ ہو جانا بیڈ گورننس کی اعلیٰ مثال ہے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عوام کو مایوس کیا۔ عوام حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چوریاں، راہزنی اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے حکومت امن و امان قائم رکھنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں عوام سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں کیونکہ نااہل نمائندے ملک و قوم کا بیڑہ غرق کر رہے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، موجودہ حکمرانوں نے عوام پر مصیبتیں ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4