چار سدہ ،جنوبی شخص نے 2بچوں اور 4خواتین سمیت 10افراد قتل کر دیا

چار سدہ ،جنوبی شخص نے 2بچوں اور 4خواتین سمیت 10افراد قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(آن لائن) چارسدہ میں قتل کی بھیانک واردات میں10افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا، مبینہ طور پر ایک جنونی شخص نے گھریلو تنازع پر سوئے ہوئے لوگوں پر فائرنگ کی۔ مرنے والوں میں2 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔چارسدہ کی تحصیل تنگی میں ایک گھر کے اندر مسلح ملزمان نے خون کی ہولی کھیلی۔ حملہ آوروں نے رات کے اندھیرے میں جمال نامی شخص کے گھر پر دھاوا بول کر سوئے ہوئے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملے میں گھر کے سربراہ سمیت تمام 10 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں 2بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تنگی منتقل کی گئیں جہاں پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ان کے لواحقین نے اسپتال کے اندر احتجاج بھی کیا۔ ہلاک شدگان کے رشتے داروں نے پولیس کو بیان دیا کہ یہ بھیانک واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا ہے۔ ملزم گھر کے سربراہ جمال کا ہونے والا داماد گل احمد خان ہے جس نے اس واردات سے 4 ماہ قبل اپنی ماں ، باپ اور دو بھائیوں کو بھی قتل کیا تھا اور مفرور تھا ، پولیس کے مطابق ہلاک افراد کے رشتے داروں کے بیان پر ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم گل احمد خان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -