یمن میں متاثرین کو امداد کی فراہمی کیلئے24 گھنٹے جنگ بند کی جائے،ریڈ کراس

یمن میں متاثرین کو امداد کی فراہمی کیلئے24 گھنٹے جنگ بند کی جائے،ریڈ کراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اے این این) عالمی امدادی ادارے ریڈ کراس نے یمن میں لڑائی سے متاثرہ افراد تک طبی امداد پہنچانے کے لیے 24 گھنٹے کی جنگ بندی کی اپیل کی ہے،تنظیم کا کہنا ہے کہ طبی ٹیموں کو عدن میں داخلے کی اجازت دی جانی چاہیے ورنہ مزید شہری ہلاک ہو جائیں گے۔مشرقِ وسطی میں ریڈ کراس کی کارروائیوں کے سربراہ رابرٹ ماردینی کا کہنا ہے کہ ہمارے طبی عملے اور امدادی سامان کو یمن میں داخلے اور متاثرہ علاقوں تک بحفاظت پہنچ کر امداد پہنچانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
انھوں نے متنبہ کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو مزید لوگ مارے جائیں گے۔رابرٹ ماردینی کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں زخمیوں کے زندہ بچنے کا دارومدار آئندہ چند گھنٹوں میں اس سلسلے میں کارروائی سے ہے، دنوں میں نہیں۔واضح رہے یمن میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری لڑائی میں 500 سے زیادہ افراد ہلاک اور 1700 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -