پارلیمنٹ متفقہ قرارداد میں سعودی عرب کی حمایت کرے،پرویزالٰہی

پارلیمنٹ متفقہ قرارداد میں سعودی عرب کی حمایت کرے،پرویزالٰہی

 لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ متفقہ قرارداد کے ذریعہ سعودی عرب کا ساتھ دینے کا اعلان کرے کیونکہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا۔ایک بیان میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی سے پوری دنیا کو متفقہ طور پر یہ پیغام جانا چاہئے کہ حرمین شریفین کے دفاع کیلئے پاکستانی قوم اور مسلح افواج سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی کیونکہ حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کا جزوِ ایمان ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شاہ فیصل شہید سے لے کر موجودہ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز تک ہر سعودی فرمانروا نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ہر طرح کا تعاون کیا، ان کا مذید کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگوں کے علاوہ سیلاب، زلزلے اور دیگر آفات کے دوران بھی سعودی حکومت نے دل کھول کر پاکستان کی امداد کی جبکہ لاکھوں پاکستانی سالہا سال سے سعودی عرب میں روزگار کما رہے ہیں ۔ پرویزالٰہی

مزید : صفحہ آخر