ڈسکہ ،سینئر صحافی اسد ساہی مقامی قبرستان میں سپردِ خاک

ڈسکہ ،سینئر صحافی اسد ساہی مقامی قبرستان میں سپردِ خاک

 لاہور(کرائم سیل)سنئیر صحافی اسد ساہی مرحوم کی نمازِ جنازہ انکے آبائی گاؤں مندراں والا ڈسکہ میں ادا کر دی گئی جس میں سیاسی سماجی پولیس افسران اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کو مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا ۔سئنیر صحافی اور معروف کرائم رپورٹر اسد ساہی ہفتہ کی رات حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے تھے جن کی نمازِ جنازہ انکے آبائی گاؤں امام بارگاہ حسینہ مندراں والہ ڈسکہ میں ادا کی گئی جس کے بعد انکو امام بارگاہ سے ملحقہ قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا اس موقع پر پارلیمانی سیکٹر ی برائے صحت خواجہ عمران نذیر ،ڈی آئی جی رائے طاہر قائم مقام ڈی آئی جی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم ایس ایس پی سی آئی اے عمر ورک ایس پی سہیل چوہدری سئنیر صحافی محسن نقوی ،سئنیر صحافی اعظیم چوہدری ،رانا عظیم ،خالد قیوم ،زین العابدین ، ارشد انصاری ،شہباز میاں معین اظہر ،آصف بٹ ،عرفان ملک ،نوید چوہدری ،زاہد چوہدری ،نعمان شیخ ،سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر صحافی اپنے دوست کے بچھڑنے کے غم میں نڈھال تھے مرحوم کیلئے اجتماعی دعاء کی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی سئنیر صحافی اسدساہی پی ایف یو جے لاہور پریس کلب پی یو جے کے عہدیدار رہ چکے تھے مرحوم کرائم رپورٹنگ میں اپنا منفرد مقام رکھتے تھے انکی وفات سے صحافت ایک بڑے صحافی اور ایک نیک انسان سے محروم ہو گئی ہے۔ کیپٹل کرائم رپورٹر کونسل پرنٹ میڈیا کے صدر عامر رانا اور سیکرٹری جنرل شاہد رضوی اور دیگر عہدیدران نے بھی سینئر صحافی اسد ساہی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد ساہی شعبہ صحافت میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے تھے ان کی اچانک موت ناقابل یقین ہے ۔ اسد ساہی

مزید : صفحہ آخر