وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ایسٹر کے تہوار کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ایسٹر کے تہوار کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایسٹر کے تہوار کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مسیحی برادری کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔ اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، ان کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت اپنی یہ ذمہ داری بطریق احسن نبھارہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک مسیحی برادری نے ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیاہے۔ تعلیم، صحت او ردیگر سماجی شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

مزید : صفحہ آخر