پنجاب میں بیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں ،چودھری سرور

پنجاب میں بیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں ،چودھری سرور

 لاہور ( جنرل رپورٹر) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکمران شعبدہ بازیوں سے قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے ‘پنجاب میں بیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں اور حکمرانوں صوبے کے خزانے کو عوام کی فلا ح وبہبود نہیں اپنے ’’مقصد ‘‘کیلئے استعمال کر رہے ہیں ‘پنجاب حکو مت سیاسی مشہوری کیلئے شروع کی جانیوالی ناکام سکیموں پر صوبے کے خزانے کا ضیاع کررہے ہیں جسکا انکو حساب دینا ہو گا ۔ لندن سے پارٹی کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عوام پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے صنعتوں کی بند ش کی وجہ سے بے روزگاری اور مہنگائی کا شکار ہے۔ بیڈ گورننس

مزید : صفحہ آخر