’’پکیاں سڑکاں۔۔۔سوکھے پینڈے‘‘ شہبازشریف کو پنجاب کی روایتی پگ پہنائی گئی، افتتاحی تقریب ’’ جلسہ‘‘ بن گئی

’’پکیاں سڑکاں۔۔۔سوکھے پینڈے‘‘ شہبازشریف کو پنجاب کی روایتی پگ پہنائی ...

 لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت صوئے آصل میں سڑک کی تعمیر و بحالی کے کام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران نے وزیراعلیٰ کو پنجاب کی روایتی پگ پہنائی۔ وزیراعلیٰ نے تقریب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران بھی پگ پہنے رکھی۔ وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام کا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا، تاریخی اور عظیم الشان منصوبہ قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پروگرام ’’پکیاں سڑکاں۔۔۔سوکھے پینڈے‘‘ کے وژن کے تحت وضع کیا گیا ہے اور دیہی علاقوں میں بسنے والے ’’پکیاں سڑکاں۔سوکھے پینڈے‘‘ کے معنی بخوبی جانتے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی آمد سے قبل صوبائی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور افتتاحی تقریب ’’منی جلسہ‘‘ میں بدل گئی۔ وزیراعلیٰ نے ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت ضلع قصور کے علاقے صوئے آصل کی 8 کلومیٹر طویل سڑک لدھیکے بھلر تا پانڈوکی کی تعمیر و بحالی کا افتتاح کرنے کے بعد پروگرام کی کامیابی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعلیٰ نوتعمیر شدہ کارپٹڈ سڑک کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ کو پروگرام کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ ’’پکیاں سڑکاں۔

مزید : صفحہ آخر