کراچی ،تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے کارکنوں میں پھر تصادم ، ا یک دوسرے پر پتھراؤ

کراچی ،تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے کارکنوں میں پھر تصادم ، ا یک دوسرے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(خصوصی رپورٹ) کراچی میں تحریک انصاف کے تحت حلقہ این اے 246 میں انتخابی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی جب عائشہ منزل کے قریب پہنچی تو پولیس کی جانب سے اسے پل کے نیچے سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ مین عائشہ منزل چوک پر صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب پل کے نیچے ایم کیو ایم کے حمایتی جمع ہو گئے اور شدید نعرہ بازی شروع کر دی۔ دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر پتھراؤ کے بعد ماحول مزید گرم ہو گیا۔ بعد ازاں پولیس نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے تحریک انصاف کی ریلی کو آگے بڑھا دیا تاہم لیاقت آباد نمبر 10 میں دونوں جماعتوں کے کارکنان ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے جس کے بعد ریلی کے شرکاء عائشہ منزل سے لیاقت آباد کی جانب روانہ ہو گئے۔

مزید :

صفحہ اول -