دہشت گردی سے چرچ،مساجد ،امام بارگاہیں کچھ بھی محفوظ نہیں،کامران مائیکل

دہشت گردی سے چرچ،مساجد ،امام بارگاہیں کچھ بھی محفوظ نہیں،کامران مائیکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(وقائع نگار) وفاقی وزیر پورٹس و شپنگ سینیٹرکامران مائیکل نے کہا ہے کہ مذہبی کشیدگی کیلئے جو بیج بوئے گئے ہیں انہیں جڑ سے اکھاڑنا ہوگا‘ دہشت گردی سے گرجا گھر ،مساجد ،امام بارگاہیں اور ہمارے بچے کچھ بھی محفوظ نہیں۔ہمیں زندہ قوم ہونے کا ثبوت دینا ہے اور مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے‘وزیراعظم کی قیادت میں قوم کو روشن پاکستان اور بچوں کو روشن مستقبل دینے کے لیے پرعزم ہیں‘ یوحنا آباد سانحہ کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی گئی جو ناکام بنا دی گئی ہے۔ وہ گزشتہ روز یوحنا آباد میں کرائسٹ چرچ میں ایسٹر کی تقریبات میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ اس خطے سے ہمیشہ محبت ،امن، بھائی چارے اور رواداری کی خوشبو آئی ہے اور تمام مذاہب کے اکابرین نے قومی یکجہتی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ملک میں بین الامذاہب ہم آہنگی کے لیے کی جانے والی کوشیش رنگ لا رہی ہیں پوری قوم بلا تفریق دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔انہوں نے مسیحی برادرای کو ایسٹر کی مبارک باد دی اور کہا کے یوحنا آباد کہ کییتھولک اور کرائسٹ چرچ میں مسیحی برادری کے ایسٹر تہوار میں شرکت کر کے مذہبی وسیاسی اکابرین اور علما ء اکرام نے جس یکجہتی اور محبت کا ثبوت دیا ہے اس سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان میں کوئی مذہبی منافرت نہیں ہے ہم سب ایک ہیں اور پاکستان ہم سب کا ملک ہے ۔ کامران مائیکل

مزید :

صفحہ آخر -