مسترد کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں آج سے نمٹائی جائینگی

مسترد کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں آج سے نمٹائی جائینگی

 لاہور(جنرل رپورٹر ) کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں آج (پیر) سے دائر ہو سکیں گی ۔لاہور کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے لئے کل 260 کاغذات جمع ہوئے جن میں سے239منظور اور 21 مسترد ہوئے ۔آج 6 اپریل سے کاغذات کے منظور یا مسترد ہونے کے خلا ف اپیلیں جمع ہوں گی ۔اپیلیں 9 اپریل تک نمٹائی جائیں گی جبکہ کاغذات نامزدگی دس اپریل کو واپس لئے جا سکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشان 11اپریل کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 25 اپریل کو ہوگی۔ لاہور کینٹ کے وارڈ نمبر 1 میں کل 11 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ایک امیدوار کے کاغذات مسترد ہوئے ، وارڈ نمبر 2 میں 17 کاغذات جمع تمام منظور ، وارڈ نمبر 3 میں 12 جمع اور ایک مسترد ، وارڈ نمبر 4 میں 17 جمع تین مسترد ، وارڈ نمبر 5 میں 7 جمع ایک مسترد ، وارڈ نمبر 6 میں 6 جمع تمام منظور ، وارڈ نمبر 7 میں 14 کاغذات جمع ہوئے تمام منظور ، وارڈ نمبر 8 میں 10 جمع 6 منظور 4 مسترد ، وارڈ نمبر 9 میں 12 جمع ہوئے تمام منظور ، وارڈ نمبر 10 میں 11 جمع ہوئے 8 منظور اور 3 مسترد ، والٹن بورڈ کے وارڈ نمبر 1 میں کل 13 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے جس میں سے 11 منظور اور 2 مسترد ، وارڈ نمبر 2 کل 16 جمع ہوئے 14 منظور جبکہ 2 مسترد ہو گئے ، وارڈ نمبر 3 میں 11 جمع ہوئے اور تمام منظور ہو گئے ، وارڈ نمبر4 میں 11 کاغذات جمع ہوئے جبکہ 10 منظور اور ایک مسترد ، وارڈ نمبر 5 میں کل 14 جمع ہوئے اور تمام منظور ہو گئے ، وارڈ نمبر 6 میں کل 19 جمع ہوئے اور تمام منظور ہو گئے ، وارڈ نمبر 7 میں 18 جمع ہوئے 17 منظور ایک مسترد، وارڈ نمبر 8 میں 12 جمع ہوئے 11 منظور اور ایک مسترد، وارڈ نمبر 9 میں 16 جمع ہوئے ، 15 منظور اور ایک مسترد جبکہ وارڈ نمبر10 میں 13 جمع ہوئے اور تمام منظور ہو گئے۔ بورڈز الیکشن

مزید : صفحہ آخر