لاپتہ افراد انکوائری کمیشن مارچ میں 201 کیسز کی سماعت ,41 افراد کو بازیاب کرالیا

لاپتہ افراد انکوائری کمیشن مارچ میں 201 کیسز کی سماعت ,41 افراد کو بازیاب کرالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت کی طرف سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جسٹس(ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے مارچ 2015 کی رپورٹ جاری کر دی ،کمیشن نے مارچ کے دوران 201کیسزکی سماعت کرتے ہوئے41 افراد کو بازیاب کرایا،تین کیس لاپتہ نہ ہونے کے باعث خارج کر دیے گئے،کمیشن کے پاس زیر تفتیش کیسز کی تعداد1236رہ گئی ،کمیشن رواں ماہ کے دوران اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں مبینہ جبری گمشدگیوں کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ اتوارکو کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی طرف سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2015ء کے دوران جسٹس (ر) جاوید اقبال اور سابق آئی جی پولیس محمد شریف ورک پر مشتمل دو رکنی کمیشن نے مبینہ طورر پر زبردستی اٹھائے جانے والے201 ا فراد کے کیسز کی سماعت کی۔اسلام آباد میں57، کراچی میں66 اور لاہور میں 58کیسزکی سماعت ہوئی،کمیشن کے سامنے پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے پیش ہوئے ،کمیشن نے چوالیس کیسز کو نمٹاتے ہوئے اکتالیس افراد کو بازیاب کرایا،جن افراد کو بازیاب کرایا گیا ان میں محمدوقار فیصل، مہاداللہ خان،حفیظ الرحمن، عصمت اللہ خان، عبدالاکبر،لال شریف، قاری عبدالقدوس،احمد حیات، عبدالباری، قاری حماد ، عبد الرحمن،عزیز اللہ ،محمد وقاص اور دیگر شامل ہیں،حاجی گل مرحان،شیر محمد اورعدنان شاہ کے کیس لاپتہ نہ ہونے کے باعث خارج کر دیے گئے۔واضح رہے کہ کمیشن مبینہ طور پر زبر دستی اٹھائے گئے افراد کے کیسوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر رہا ہے اور اس وقت کمیشن کے پاس زیر تفتیش کیسوں کی تعداد 1236ہے ، رواں ماہ کمیشن اسلام آباد ، لاہور ،کوئٹہ اور کراچی میں مبینہ جبری گمشدگیوں کے کیسوں کی سماعت کر رہا ہے۔ لاپتہ افراد کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -