عالم اسلام انتشار کا شکار ہے،یمن کے مسئلے پر پاکستان کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے،خورشید شاہ
سکھر(آن لائن) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا میں انتشار پھیلا ہوا ہے پاکستان کو مثبت کردار ادا کرنا چاہئے ۔ پاکستان پہلے ہی افغانستان میں پھنسا ہوا ہے ہمیں اپنی خودمختاری کو عزیز سمجھتے ہوئے یمن کے مسئلے پر لائحہ عمل طے کرنا ہو گا ۔ تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپسی پرخوش آمدید کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بادمومیلہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ یمن کے مسئلہ پر حکومت کل جوائنٹ سیشن میں اپنا موقف پیش کرے ۔ یمن میں فوج بھیجنے سے پہلے حکومت کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے شقوں میں سب سے بڑی رکاوٹ میں تھا استعفے منظور ہو جاتے تو حکومت کے لئے مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ۔ جوڈیشل کمیشن کا قیام خوش آئند ہے تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپس آمد پر خوش آمدید کروں گا ۔ خورشید شاہ