آتشزدگی کے مختلف واقعات، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق مصری شاہ کے علاقہ میں رحمان کے گھر کے کچن میں آتشزدگی سے کچن کا سامان جل گیا جبکہ ہنجروال کے علاقہ میں معین کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کا سامان جل گیا ۔اسی طرح سے چوہنگ کے علاقہ میں جنرل سٹور میں آتشزدگی سے سٹور کا سامان جل گیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔