ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

 لاہور(کرائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرا ئع کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقہ میں رہائشی محمود احمد کے گھرمیں چار ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 10لاکھ80ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کرفرار ہو گئے۔ چوہنگ میں اعجاز احمد کے گھر سے چور 30لاکھ،چوہنگ ہی میں اکرم کے گھر سے 15لاکھ اور فیکٹری ایریامیں ڈاکٹر عدیل کے گھرسے 10لاکھ کا سامان اور نقدی زیورات چوری کرکے لئے گئے ۔ ڈاکوؤں نے مناواں میں جلال پارک کے قریب صدیق سے 3لاکھ،نشتر کالونی میں عثمان پارک کے قریب خلیل سے 98ہزار،اسلام پورہ میں سنت نگر کے رہا ئشی جلال اور اسکے دوستوں سے 65ہزار،گلبرگ میں ڈائیو اڈے کے سامنے ظفر اقبال سے 70ہزار،لٹن روڈ میں بہالپور روڈ پر خلیل سے 35ہزار،غالب مارکیٹ میں علی رضا سے 14ہزار اور اقبال ٹاؤن کشمیر بلاک میں عامر اور اسکی بیوی سے 35ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔علاوہ ازیں وحد ت کالونی میں ذیشان ،مسلم ٹاؤن میں حسن ،ساندہ میں سلطان جوہر ٹاؤن میں سرور،پرانی انارکلی میں زبیر ،باغبانپورہ میں جمیل ،ماڈل ٹاؤن میں عبد الماجد،کوٹ لکھپت میں نوراسلام پورہ میں وقاص ،شاہدرہ ٹاؤن میں خالد ،کی موٹر سائیکلیں اورستو کتلہ میں شعیب ،ٹاؤن شپ میں عرفان کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی