جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے دھاندلی کی تحقیقات میں مدد ملے گی،بلا ل شیرازی

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے دھاندلی کی تحقیقات میں مدد ملے گی،بلا ل شیرازی

 لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ق )کے راہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے اپوزیشن کے مطالبہ پر الیکشن 2013ء میں دھاندلی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے 2013کے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات میں مدد ملے گی اور دھاندلی کی شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکے گا ۔انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات ہی مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہیں ۔جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ کے بعد45یوم کے اندر رپورٹ سے دھاندلی شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سید بلال شیرازی نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو جن جن حلقوں میں دھاندلی کے بارے میں شکایات ہیں اور ان کے معاملات تاحال الیکشن کمیشن میں زیر التوا ء ہیں جوڈیشل کمیشن ان تمام حلقوں کے معاملات اپنے ہاتھ میں لیکر ان کی صاف و شفاف انکوائری کرے اور ضرورت محسوس کرے تو ان حلقوں کی دوبارہ گنتی سمیت نادرا سے ووٹوں کی تصدیق بھی کروائے تاکہ دھاندلی شکایات کا ازالہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ اگرچہ دیر سے قبول کیا گیا لیکن دیر آئید درست آئید کے مصداق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے حقائق عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہوجائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1