ورلڈپاسبان ختم نبوت کا گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف ظاہرہ

ورلڈپاسبان ختم نبوت کا گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف ظاہرہ

 لاہور(پ ر)ورلڈپاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے 3مئی کوامریکہ میں گستاخ خاکوں کی نمائش لگانے کے اعلان کیخلاف لاہورپریس کلب کے باہر قائدورلڈپاسبان علامہ محمدممتازاعوان کی قیادت میں ایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیااورحرمت رسولؐ پرجان بھی قربان ،یہودی وقادیانی گٹھ جوڑمردہ بادکے فلک شگاف نعرے لگائے اوراظہارمذمت کے طورپرامریکی پرچم بھی نذرآ تش کئے۔مظاہرین نے مختلف کتبے اورایک بڑابینر بھی اٹھارکھاتھاجس پر249249امریکہ میں گستاخ خاکوں کی نمائش کااعلان،غیرت مسلم توکہاں ہے،،درج تھا۔علامہ ممتازاعوان نے کہاکہ 3مئی کوامریکہ میں گستاخ خاکوں کی نمائش دنیاکی ایک چوتھائی قوم ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے ایمان پرحملہ ہے اورمختلف تہذیبوں کے درمیان تصادم کرنیکی یہودی وقادیانی سازش اوردنیاکے امن کوخطرے میں ڈالناہے57مسلم ممالک کے حکمران اس ناپاک نمائش کورکوانے کیلئے اپنا بھرپور ، مؤثر کردار ادا کریں ورنہ نفرتوں کے یہ سوداگردنیائے امن وانسانیت کو تہہ وبالاکرکے پوری دنیاکوجھنم کدہ بنادینگے۔مظاہرہ میں مفتی سیدعاشق حسین،قاری محمدحنیف حقانی ، مولا نا محمد نعیم بادشاہ ، حاجی محمدعزیر ربانی ، ڈاکٹر سید نورالمصطفی قادری ، علامہ عبدالنعیم نعمانی،محمدشفیق قادری ، ڈاکٹر شاہد نصیر ،علی عمران شاھین،مولاناحسین احمداعوان ، حافظ شعیب الرحمن،مولانامحمدزبیرصابر،صاحبزادہ عبدالمصطفی چشتی ،حکیم محمدافضل چغتائی،حافظ سلمان صدیقی،پیرایس اے جعفری،مولانااصغرعارف چشتی،قاری صادق تونسوی ،شان علی قادری اورحافظ محمدیعقوب شاہ نے شرکت وخطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1